Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

33کرکٹرزکیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 33کرکٹرز کو نیا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ۔کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے اور میچ فیس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کی فہرست کی منظوری دے دی۔ کھلاڑیوں کے نمائندوں کے طور پر کپتان سرفراز احمد اور سینیئر کھلاڑی شعیب ملک نے بورڈ سے مذاکرات کئے۔ باہمی رضامندی سے 3سالہ نیا معاہدہ طے پا گیا۔ بورڈ نے مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے ما ہانہ معاوضے میں 25-30فیصد اضافہ کیا ہے۔ تمام کیٹیگریز کیلئے میچ فیس میں بھی 20فیصد اضافہ کیا گیا ۔ معاہدے میں دوسرے اور تیسرے سال کے دوران ایک مخصوص شرح سے کھلاڑیوں کے معاوضے اور میچ فیس میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔پی سی بی نے ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نئی کیٹیگری 'ای' کا اعلان کیا ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تجربہ کار محمد حفیظ اے کیٹیگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، انہیں بی کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔ بابر اعظم پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ احمد شہزاد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے ، عمر اکمل بھی محروم رہے ۔فخر زمان، شاداب خان اور فہیم اشرف کو عمدہ کارکردگی پر بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔ عماد وسیم ایک درجہ تنزلی کے بعد سی کیٹیگری میں جگہ بنا سکے۔ اے اور بی کیٹیگری میں6،6۔ سی کیٹیگری میں 9۔ ڈی کیٹیگری میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ اے کیٹیگری میں سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، بابر اعظم، یاسر شاہ اور بابر اعظم۔بی کیٹیگری میں محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان اور شاداب خان۔ سی کیٹیگری میں محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری، شان مسعود اور عماد وسیم۔ ڈی کیٹیگری میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت اور ای کیٹیگری میں سعد علی، بلال آصف، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔
 

شیئر: