Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور مشرف کے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف کے غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات دوبارہ طلب کرلیں۔منگل کو سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ پرویزمشرف، ملک قیوم اورآصف زرداری کا جواب آچکا ۔کیا تینوں افراد نے اپنی بیرون ملک جائیداد کوتحریری جواب میں ظاہرکیا؟۔ آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ بیرون ملک جائیداد کی تفصیل نہیں دی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ بیرون ملک جائیداد کی تفصیل کیوں نہیں دی۔ تینوں بتائیں کہ ان کی ملک اورملک سے باہرکونسی پراپرٹی اوراکاونٹس ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چاہتے ہیں کہ آپ لوگ قوم کے سامنے سرخروہوں۔ آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف زرداری نے الیکشن لڑا ہے، کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا ہے، آصف علی زرداری کے بچے آزاد اور خود مختارہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ چلیں کوئی بات نہیں آصف زرداری اپنے اوربچوں کی تفصیل دے دیں۔اگرنہیں تو بچوں کو الگ سے نوٹس کرکے تفصیل مانگ لیتے ہیں ۔آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ عدالت جوحکم کرے تعمیل ہوگی۔ پرویزمشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف کے اثاثوں کی تفصیل دے دیں گے۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز ،نواز شریف کو بڑا ریلیف

شیئر: