Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی خاتون اول سرطان میں مبتلا ہو گئیں

دمشق ۔۔۔شامی خاتون اول اسماء  الاسد چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو گئیں۔ شامی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بشار الاسد کی اہلیہ کو چھاتی کے سرطان کا مرض لاحق ہو گیا ہے جس کے بعد اس موذی مرض کے پہلے درجے کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے42 سالہ اسماء  الاسد کی مسکراتے چہرے والی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں وہ شوہر کے پاس کسی ہسپتال میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر کینولا لگا ہوا ہے۔

شیئر: