Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حکومت نا ن کیریئر ڈپلومیسٹں کا فیصلہ کریگی؟

 اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہندکی جانب سے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ ہند ریاستی جبر چھپانے کےلئے صحافیوں کو کشمیر جانے کی اجازت بھی نہیںدے رہا ہے۔پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ، دفتر خارجہ کو اس کا علم نہیں تھا، تمام نان کیریئر ڈپلومیٹس اپنے کنٹریکٹ کے مطابق مستعفی سمجھے جائیں گے تاوقتکہ نئی حکومت انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت نہ کرے۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ہند کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس سال ہند کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں30 افراد جاں بحق ہوئے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کےلئے ہرممکن کوشش کرنے کےلئے تیار ہے۔افغانستان سیمت تمام مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے سعودی عرب کے موقف کی حمایت کردی

شیئر: