Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر کا پریٹی زنٹا کو ٹویٹ

 بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ پریٹی زنٹا کو فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید کا ٹویٹ کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا ”بھیا جی سپرہٹ“ سے فلمی دنیا میں واپس آرہی ہیں جو رواں سال 19اکتوبر کو ریلیزکی جارہی ہے جس پر فلمساز کرن جوہر نے انہیں فلمی دنیا میں واپس آنے پر خوش آمدید کہااور ٹویٹ میں لکھا کہ وہ آپ کو دوبارہ فلموں میں دیکھنے پر بے حد خوش ہیں۔میری خواہش ہے کہ آپ کی فلم ”بھیا جی سپرہٹ “ کامیاب ہو۔
 
 

شیئر: