Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر احمر میں عالمی جہاز رانی کو تحفظ فراہم کیا جائے:او آئی سی

    ریا ض- - - - -اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری  جنرل ڈاکٹر  یوسف    العثیمین نے البحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی کو فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے حرکت میں آنے اور حوثی دہشت گردوں کی  قزاقی سے بحری جہازوں کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔ریاض میں ’او آئی سی‘ کے مستقل سفارت کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حوثی  حرم شریف کے تقدس کو پامال کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔  اجلاس میں سعودی عرب کے2تیل بردار جہازوں پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے، آبنائے باب المندب اور ا لبحر الاحمر میں تجارتی اور مال بردار جہازوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے  ایران نواز حوثی شدت پسند ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی غنڈہ گردی کے خلاف آو آئی سی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔  او آئی سی‘ سربراہ نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی کارروائیوں اور کاوشوں کی تحسین کی۔ العثیمین نے کہا کہ او آئی سی پہلے روز سے یمن کے بحران کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیتی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے یمن کے جنگ زدہ عوام کی بہبود کے لئے انسانی اور ترقیاتی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مزید پڑھیں:- - - -صعدہ میں حوثیوں پر حملہ، جازان کی آبادی پر حملے کا جواب ہے، الترکی

شیئر: