Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1438ھ کے کتنے حاجی ابتک نہیں گئے؟

ریاض۔۔۔۔سعودی معلمین کے رابطہ ادارے نے سالانہ رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 1438ھ کے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے مملکت میں رک جانیوالے حاجیوں کی تعداد 77ہزار پائی گئی ۔ ان میں سے 99.7فیصد کا تعلق غیر عرب افریقی ممالک سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 76.7ہزار غیر عرب افریقی حاجی 1438ھ میں حج کرکے مملکت میں ہی ٹھہر گئے وطن واپس نہیں ہوئے۔ ایران، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، امریکہ اور یورپی ممالک کا کوئی بھی حاجی غیر قانونی طریقے سے مملکت میں نہیں رہا۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات مستحکم

شیئر: