Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار جاں بحق

گلگت ... گلگت کے علاقے کارگاہ نالہ میں دہشتگردوں کے پولیس چوکی پر  حملے میں3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔جاں بحق پولیس اہلکاروں میں نواب خان اور فضل الرحمان شامل ہیں۔ اس سے قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شر پسندوں نے داریل، تانگیر، چلاس، تھور اور ہڈور میں 12 گرلز اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ جبکہ 2 اسکول دھماکے سے اڑا دئیے تھے۔سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اسکولوں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔
 مزید پڑھیں:دالبندین ،چینی انجینیئرز کی بس پر خود کش حملہ
 

شیئر: