Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی حج کرانے والوں کیلئے 50اسپیشل دستے

مکہ مکرمہ...حج سیکیورٹی فورس نے غیر قانونی طریقے سے پانچواں رکن ادا کرانے والوں کے تعاقب اور ان پر نظررکھنے کیلئے 50سیکیورٹی دستے تشکیل دیدیئے۔ یہ دستے حج اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ کا رخ کرنے والوں پر بھی نظر رکھیں گے۔ حج سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے بتایا کہ امن عامہ نے عظیم بے نظیر مہم کی ادائیگی کیلئے مکمل منصوبہ تیار کرلیا۔ انہوںنے منیٰ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امن عامہ کی اسکیمیں موثر ہیں۔ امسال پہلی بار ”امن“ ایپلی کیشن نافذ کی جائیگی۔ اس کی بدولت جرائم کے حوالے سے دقیق ترین اعدادوشمار جمع ہونگے۔ مکہ مکرمہ پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ مشاعر مقدسہ غیر قانونی طریقے سے جانے والوں کو روکنے کیلئے 40چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ داخلی معلمین کیلئے مخصوص مقامات سے باہر ڈیرے ڈالنے والوں کی انگلیوں کے نشانات لئے جائیں گے۔
 

شیئر: