Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختر مینگل نے تحریک انصاف کو ایک سال کا وقت دیدیا

کوئٹہ... بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اختر  مینگل سے بلوچستان ہاوس اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عارف علوی، اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے نامزد اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دریں اثناء سردار اختر جان مینگل نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحریک انصا ف پارٹی کی جانب سے پیش کردہ6 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی قومی اسمبلی میں آزاد بنچوں پر بیٹھیں گے۔ اس وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں خاتون سمیت 4 نشستیں ہیں ۔سردار اختر جان مینگل، ہاشم نوتیزئی، آغاحسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہنازنصیر بلوچ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار اختر مینگل نے واضح طورپر کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے ایک سال تک انتظار کرینگے۔ اس کے بعد فیصلہ کرنے میں پارٹی آزاد ہوگی۔
مزید پڑھیں: انتخابات میں جنات سے مقابلہ تھا ،اسفند یار

شیئر: