Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ معذور نوجوان کی وڈیو وائرل ہوگئی

ریاض .... معذور سعودی نوجوان فہد العبد اللطیف نیوم کے قریب ایک سڑک پر سفر کرتے ہوئے اپنے برابر میں ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی دیکھ کر بے ساختہ پکار اٹھا ”آپ جو حکم کریں گے میں اسے بسروچشم بجا لاﺅنگا“۔ فہد العبد اللطیف نے اس موقع پر ولی عہد کے ساتھ اپنی ملاقات کی وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے انتہائی تواضع و انکساری کے ساتھ فہد العبداللطیف کے خیر مقدمی سلام کا جواب دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کسی قسم کے رسمی پروٹوکول کی کوئی پروا نہیں کی۔ جب تک فہد العبد اللطیف اپنی گاڑی سے اتر کر شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی کے قریب آکر وڈیو بنانے سے فارغ نہیں ہوا تب تک وہ اس کے انتظار میں وہیں کھڑے رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ وڈیو وائرل ہوگئی۔ وڈیو موبائل سے بنائی گئی تھی۔
 

شیئر: