Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قربانی_کا_ثمر_ہے_آزادی

آزادی کا حصول آباؤ و اجداد کی تکالیف اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
امجد خان نے ٹویٹ کیا : برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی قربانیوں اور مشکلات کے بغیر آزادی کا حصول ناممکن تھا۔
محمد عاطف نے کہا : ہمیں یہ آزاد وطن یوں ہی نہیں مل گیا بلکہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس پیارے وطن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
عبدالجبار خان نے ٹویٹ کیا : پاکستان کا حصول برصغیر کے مسلمانوں کا خواب تھا۔ہندوستان کے ان علاقوں کے لوگ بھی جو پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتے تھے انہوں نے بھی اس تحریک کو سپورٹ کیا۔
عمر خالد نے لکھا : ہمارے آباؤاجداد نے اپنی زندگی اور مال و اسباب اس وطن کے لئے قربان کر دیا۔ خواتین اور بچوں کو ہجرت کے دوران بڑے پیمانے پر شہید کیا گیا۔
حاشر ملک نے ٹویٹ کیا : ہم نے اس دھرتی کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔
حمزہ ملک نے کہا : قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی۔
فہد ملک کا کہنا ہے : اس بات کو کبھی مت بھولیے کہ اس ملک کے حصول کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کر دی تھیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں