Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے قومی آمدنی دوسرے نمبر پر

دمام .... محکمہ زکوٰة و آمدنی نے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی آمدنی پیٹرول اور گیس کے بعد دوسرے نمبرپر آگئی ہے۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ 20دسمبر 2018ء کو ایسے تمام اداروں کو اپنا اندراج کرالینا ہوگا جن کی سودے سالانہ 375ہزار ریال سے لیکر 10لاکھ ریال تک کے ہورہے ہیں۔ یہ سودے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ آئندہ جنوری سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد شروع ہوجائیگا۔ محکمہ زکوة و آمدنی نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی محکمہ کے اہلکار کو اپنے فرض کی ادائیگی سے روکے گا یا اسکی راہ میں رکاوٹ کھڑی کریگا اس کی سرزنش ہوگی۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس 5فیصد وصول کیا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: