Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اسد_قیصر

اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی ۔ 
سیدہ طوبی انور نے کہا : 176 ووٹ لے کر اسد قیصر قومی اسمبلی کے پندرہویں اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔
عائشہ سید نے ٹویٹ کیا : اسد قیصر آپ کو میری طرف سے مبارک ہو ، ہمیں امید ہے کہ آپ انصاف اور مثبت طریقے سے کام کریں گے۔
سبین ریاض نے لکھا : اسد قیصر آپ کو مبارک ہو۔ یہ ہمارے نئے اسپیکر ، نئی پارٹی سے اور ایک مختلف وژن کے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو می اسمبلی کے سپیکر ہونے کی حیثیت سے غیر متعصبانہ رویہ اختیار کریں گے۔
علی سلمان علوی نے کہا : سید خورشید شاہ نے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر اپنی پارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
آفتاب اقبال نے کہا : تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ امید ہے کہ وہ ایاز صادق کی طرح صرف ایک پارٹی کے اسپیکر بننے کی بجائے پورے ایوان اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندہ بنیں گے۔
انجینئرز اسامہ مہر نے ٹویٹ کیا : عام انتخابات 2018 میں ن لیگ کا نعرہ تھا کہ اگر عمران خان کو ووٹ دو گے تو ووٹ زرداری کو جائے گا جب کہ آج پوری نون لیگ نے خود خورشید شاہ کے حق میں ووٹ دیا۔
حسنین رضا نے کہا : یہ نون لیگ کے اراکین کا انتہائی نامناسب رویہ ہے۔ انہیں اسمبلی کی کوئی عزت نہیں۔ اسد قیصر کو حلف تو آرام سے اٹھانے دیا جاتا۔ ان لوگوں کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینک دینا چاہیے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں