کچھ لوگ سونا بہتر مستقبل کے لیے محفوظ رکھتے ہیں جبکہ کچھ کے لیے یہ خاندانی ورثہ ہوتا ہے لیکن انڈیا میں ایک شخص وراثت میں ملنے والے سونے سے آئی فون خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ٹائمز آف انڈیا ویب سائٹ کے مطابق دہلی کے ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی دادی اور پڑدادی سے ورثے میں ملنے والے کچھ زیورات فروخت کرکے اپنی اہلیہ کو آئی فون 18 پرو میکس کا تحفہ دیا۔
اس غیر معمولی خریداری نے جہاں سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں وہاں انڈیا کے معروف صنعت کار ہرش گوئنکا نے اس فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
گوئنکا نے لکھا کہ ’کچھ لوگ گھر خریدنے کے لیے سونا فروخت کرتے ہیں، کچھ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے۔ لیکن دہلی کے اس شخص نے اپنی دادی اور پڑدادی سے ورثے میں ملنے والا خاندانی سونا اپنی اہلیہ کے لیے آئی فون 18 پرو میکس خریدنے کے لیے فروخت کر دیا۔‘
خاندانی سونا کیوں فروخت کیا؟
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دہلی کے اس شخص نے بتایا کہ اسے اپنے خاندان سے کافی مقدار میں سونا ورثے میں ملا تھا اور اس نے اس میں سے کچھ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ سادہ تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے اور اس کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے تھے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ آئی فون کے جدید ترین ماڈل کے لانچ ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور یہ فون بالآخر 18 ستمبر کو انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔
Some people sell gold to buy a house. Some sell it for their children’s future. This Delhi man sold family gold passed down from his grandmother and great-grandmother to buy his wife an iPhone 18 Pro Max. pic.twitter.com/MVSUEtmfSB
— Harsh Goenka (@hvgoenka) September 18, 2026
غیر معمولی خریداری پر سوشل صارفین کا ردعمل












