Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر

اسلام آباد...پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر بن گئیں۔مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں اور نیو ساوتھ ویلز کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔مہرین فاروقی 1992 میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں۔ بطور استاد اور انجینئر اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔مہرین فاروقی نے نیو ساوتھ ویلز یونیورسٹی سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کیا۔اعلی تعلیم کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ سینیٹر بننے پر مہرین فاروقی نے ٹوئٹ کیا کہ نئی جاب ،چلو کام پر چلتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ای ووٹنگ،اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

شیئر: