Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارض پاک آنے پر تمام عازمین کو خوش آمدید کہتا ہوں، شاہ سلمان

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ضیوف الرحمن کو خوش آمدید کہا۔نیوز چینل نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر خادم حرمین شریفین کا ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ حاجی بھائیو ! میں آپ کو مقدس پاک سرزمین آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ وہ مقام ہے جس کے لئے تمام مسلمانا ن عالم کے دل دھڑکتے ہیں۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حج پر آنے والے تمام بھائیوں کے سفر حج کو شرف قبولیت بخشے۔ انکی محنت کو بار آور کرے اور انکی دعائیں قبول فرمائے۔

شیئر: