Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیر اٹلانٹک سے آنیولاا واحد مسلم حاجی

منیٰ.... امسال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے الحاج آدم اپنے ملک سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے اور واحد مسلمان ہیں۔ انکا تعلق ”ساﺅ تومو اینڈ پرنسپی“ نامی 2جزیروں سے ہے جہاں مسلمانوںکی تعداد 200ہے۔ ڈیموکریٹک ساﺅ تومو اینڈ پرنسپی ، بحیر اٹلانٹک میں واقع دو جزیرے ہیں۔ الحاج آدم اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے 13گھنٹے فضائی سفر کیا اور مملکت پہنچے۔ وہ اپنے ملک سے لزبن اور وہاں سے استنبول تک کا سفر کیا۔ بعدازاں استنبول سے مملکت پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ملک سے روانہ ہوتے ہوئے اپنے مسلمان ساتھیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دین کی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کرکے آیا ہوں۔ ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں ان کے لئے آئندہ سال حج کی توفیق عطا کرنے کی دعا کرونگا۔ حج ایسا موقع ہے جس میں کرہ ارض کے دور دراز علاقوں سے لوگ لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے ارض مقدس پہنچتے ہیں۔ ”ساﺅ تومو اینڈ پرنسپی“ جیسے دور دراز ملک سے حج کیلئے میرا آنا اس بات کی دلیل ہے کہ قیامت تک لوگ دور دراز علاقوں سے لبیک کہتے ہوئے یہاں پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ الحاج آدم ،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان برائے حج پروگرام کے تحت آئے ہیں۔ 

شیئر: