Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدھو کے مخالفین امن پر حملہ آور ہیں،عمران خان

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان آنے پر میں سدھو کا مشکور ہوں۔ وہ امن کا پیامبر بن کرآیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا۔ ہند میں جو لوگ سدھو کیخلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں جس کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے پاک و ہند کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا۔غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔ خطے کی بہتری کے لئے پاک ہند مذاکرات ہی بہترین حل ہیں تاکہ دونوں ملکوں کی عوام میں دوریاں ختم ہوں۔ 
مزید پڑھیں:افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،عمران خان
 

شیئر: