Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18گھنٹے کام کریں گے ،شیخ رشید

اسلام آباد ...وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے خسارے میں کمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ بدھ کو نماز عید کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب میں موجود کرپشن مقدمات میں سے نصف پاکستان ریلویز سے متعلق ہیں جو بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان ریلویز کو درست کر نے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع کی پٹری پر لائیں گے۔ ریلوے خسارہ کم کر کے دکھاوں گا۔ نفع بھی دوں گا اور روزگار بھی دوں گا۔18 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔کرپشن کے خاتمے کے لئے کم از کم 25 کمیشنز بنانے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے 15 فیصد وعدے پورے کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی تو عوام اس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں گے۔شیخ رشید نے عمران خان کی تقریر کو زندگی کی سب سے بہتریں تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے اصل مسائل پر بات کی ہے۔
مزید پڑھیں:کوشش ہے عافیہ صدیقی کو واپس لائیں،شاہ محمود
 

شیئر: