Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیا قت کیخلاف نیا محاذ کھل گیا؟

  کراچی ...تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ میرے مرحوم والدین کو پھر گالیاںد ی جا رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر آواز اٹھانے والے رکن اسمبلی کو نہ صرف گالیاں دی جا رہی ہیں بلکہ وزارت نہ ملنے کے الزامات لگا کر کردار کشی بھی کی جار ہی ہے۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے سوشل میڈیا پر محاذ کھولا ہو اہے ۔ میں پھر کہتا ہوں اس کا نوٹس لیا جا ئے ۔ایک سچے انسان کو جس کی عمران خان قدر کرتا ہے۔ پارٹی کے بعض افراد کو گالیاں دیتے شرم نہیں آتی۔سچ تو یہ ہے کہ آپ لوگ مثبت تنقید اور پارلیمانی پراسس پر بھی بات سننے کو تیار نہیں۔ غلطی کو غلطی ماننے کے بجائے کراچی میں پارٹی کے لئے کام کرنے والے رکن اسمبلی کو گالیاں دے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مجھے وزارت کا غم ہے۔لعنت ایسی سوچ پر۔ انہو ںنے کہا کہ وزارت کی کل خواہش تھی نہ آج ہے ۔ہمیں نہ بتایا جائے کہ پرانے لوگ بلا مفاد ہیں اور ہمارا کوئی مفاد ہے۔ کراچی کی 14سیٹیں نہ بھولیں۔دریں اثناء تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی آفیشل ٹیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اخلاق سے گر ی زبان استعال کرنے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ شکایت ملنے پر ایسے اکاونٹس کو بلاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:انتخابی نتائج چوری کنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا،زرداری

شیئر: