Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف صحافی کلدیپ نیر چل بسے

نئی دہلی۔۔۔۔۔معروف صحافی کلدیپ نیر94برس کی عمر میں دہلی کے اسپتال میں چل بسے ۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر ایک بجے دہلی کے لودھی روڈ پر واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ایمرجنسی کے دوران حکومت کیخلاف مضامین لکھنے پر جیل بھی جانا پڑا تھا۔کلدیپ نیر نہ صرف عظیم صحافی بلکہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ غیر منقسم ہندکےشہر سیالکوٹ میں  14 ۱گست 1924 کوپیدا ہوئےتھے۔لاہور سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعدامریکہ سے صحافت کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر بھی رہے  اور 1997 میں راجیہ سبھا کارکن بھی بنایا گیا۔انہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی۔ انہوں نے ایمان دار صحافت کے معیار کو بلند رکھا اور کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،متعدد کتابیں تصنیف کیں۔برسوں تک مرکزی حکومت میں پریس انفارمیشن افسر بھی رہے۔ وہ خبر رساں ایجنسی یونائٹیڈ نیوزآف انڈیا، انگریز ی اخبار ڈان، ایکسپریس اور اسٹیٹس مین سے بھی منسلک رہے۔ انہوں نے لندن ٹائمز میں بھی بطور صحافی خدمات انجام دیں۔صحافت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دینے والوں کو نیر کے نام سے ’کلدیپ نیر صحافت کا ایوارڈ‘ بھی دیا جاتا ہے۔ صحافتی دنیا میں ان کی بہترین خدمات کے لئے 2015 میں انہیں رام ناتھ گوئنکا سمرتی ایوارڈسے بھی سرفراز کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر گرو داس کامت چل بسے

شیئر: