Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام

ریاض .... سعودی سیکیورٹی فورسز نے جازان میں آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والی موٹر بوٹ کو تباہ کردیا۔ موٹر بوٹ دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعرات کو حوثی باغیوں نے جازان کے ساحل پر آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کیلئے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی موٹر بوٹ کا استعمال کیا جس کا فوری طور پرپتہ چلالیا گیا ۔راڈار پر موٹر بوٹ کا سراغ ملنے کے بعدبحری افواج نے اس کا تعاقب کیا ۔ قریب جانے پر پتہ چلا کہ موٹر بوٹ میں کوئی شخص سوار نہیں تاہم اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ فوری کارروائی کرکے موٹر بوٹ کے انجن کو فائر نگ کرکے معطل کیا گیا۔ تلاشی لینے سے معلوم ہوا کہ موٹر بوٹ دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ہے۔ حکام نے اسے کھلے سمندر میں لیجاکر تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بوٹ جازان کے ساحل پر واقع آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجی گئی تھی۔ اسے الحدیدة بندرگاہ سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔ ایران نواز حوثی باغی عالمی سمندری گزر گاہ کے لئے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ عالمی برادری کو اس حوالے سے کردارادا کرنا چاہئے۔
 

شیئر: