Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں آنسوؤں کی برسات

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔سعودی اسکاؤٹ حسین قبلان الرویلی نے7برس سے اپنی ماں سے بچھڑے ہوئے سعودی نوجوان کو منیٰ میں ملا دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی بیٹے اور یمنی ماں کے ملاپ کا منظر دیکھ کر موقع پر موجود تمام لوگ آبدیدہ ہوگئے۔ 7برس سے دونوں ایک دوسرے سے بچھڑے ہوئے تھے۔ 19سالہ الرویلی کا کہنا ہے کہ سعودی شہری نے اپنا قصہ بڑے درد کے ساتھ اسے بتایا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ میری ماں امسال حج پر آئی ہوئی ہے اور منیٰ میں کہیں مقیم ہے۔یمن کے موجودہ حالات نے اسے اپنی ماں سے جدا کررکھا ہے ۔ وہ اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہے۔ مدد کا طلبگار ہے۔ الرویلی نے اپنے افسر اعلیٰ سے رابطہ قائم کرکے یمنی حاجیوں کے کیمپ کا پتہ لگایا اور تلاش کرتے کرتے کیمپ پہنچا ۔ اللہ کے فضل و کرم سے سعودی شہری کی یمنی ماں کیمپ میں مل گئی ۔ ماں اور بیٹے جس انداز سے ایک دوسرے کو دیکھ کر ملے ، دونوں کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی کے ساتھ عینی شاہدین بھی زاروقطار رونے لگے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہر حاجی کیلئے قرآن پاک کا تحفہ

شیئر: