Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر ریلوے کا ٹرین پر سفر

لاہور ... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر ریلوے بنتے ہی ٹرین پر راولپنڈی سے لاہور تک سفرکیا ۔شیخ رشید ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے تو انہیں دیکھ کر مسافر بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستان کا وزیر ریلوے طیارے میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین میں سفر کر رہا ہے۔شیخ رشید کی ٹرین میں سفر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔اس موقع پر شیح رشید نے کہا کہ عام لوگوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کرکے ہی ان کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

شیئر: