Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید 6 ہفتے کی مہلت

اسلام آباد.... احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید 6 ہفتے کی مہلت مل گئی۔ پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ آج تک اس کیس میں دلچسپی نہیں لی کہ مسئلہ کیا ہے، ہمیں ریفرنسز کا بیک گراو¿نڈ بتائیں۔جس پر نواز شریف کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو پس منظر سے آگاہ کیا۔سماعت کے دوران خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ وہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءسے پہلے مکمل جرح کرنا چاہ رہے ہیں۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واجد ضیاءپر ایک ریفرنس میں جرح ہوچکی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ٹرائل کورٹ کی کارروائی نہیں چلاسکتے، یہ احتساب عدالت کا ہی استحقاق ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں ہوگا کہ اپیل اور ٹرائل ایک ساتھ لےکر چلیں۔
 

شیئر: