Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ معاشی تعاون جاری رکھیں گے، نواف المالکی

اسلام آباد.... پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خزانہ و قومی اقتصاد اسد عمر سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ملکو ںکے باہمی تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ سعودی سفیر نے اسد عمر کو وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ المالکی نے واضح کیا کہ سعودی عرب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت پاکستان کیساتھ ہے۔سعودی عرب پاکستان کو کامیاب اور مستحکم ملک بنانے کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ المالکی نے یہ بھی کہا کہ مملکت اور پاکستان کے باہمی تعلقات دیرینہ ہیں، گہرے ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہونگے۔ پاکستان کیساتھ معاشی تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستانی وزیر خزانہ نے پاکستان کے حوالے سے پاکیزہ جذبات کے اظہار پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت ، حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: