Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر ریل پیوش گوئل نے محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اس ضمن میں متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ نے اب ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ٹرینوںمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے ۔اس کے تحت تمام اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی بوگیوں میں کیمرے لگائے جائیں گے۔محکمہ ریلوے کی انفارمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن ویب سائٹ پر 22اگست کو ٹینڈر نوٹس پوسٹ کی گئی تھی۔ریلوے افسران نے بتایا کہ ریل ٹیل نے شمالی ، مغربی ، مشرقی اور جنوبی علاقوں کے اے 1، اے ، بی سی ڈی اور ای کلاس کے 6124اسٹیشنوں پر انٹر نیٹ پروٹوکو ل(آئی پی) پر مبنی89845وڈیو ز کے ٹیکنیکل کاموں کو انجام دینے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں ۔اعلیٰ سطح پر حفاظتی بندوبست کیلئے مکمل ایچ ڈی آئی پی کیلئے ٹینڈ رجاری کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -خاتون شوہر کے ساتھ رہنےکی پابند نہیں، سپریم کورٹ

شیئر: