Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، اسد عمر

اسلام آباد ۔۔۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے امریکی بیان قبل از وقت اور حقائق کے برعکس ہے، این ایف سی کا مسئلہ حل کریں گے۔ منگل کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امریکی حکام کی طرف سے بیان قبل از وقت تھا، ابھی آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا، اگر کریں گے بھی تو یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوگا۔ ہمارے اکثر قرضے چین کے نہیں ہیں اس لئے امریکی بیان حقائق کے برعکس ہے، این ایف سی سے متعلق شیری رحمان نے جو کہا ہے وہ درست بات ہے، دو سال سے یہ تاخیر کا شکار ہے۔ فنانس سیکرٹری کو ہدایت کر دی ہے کہ جلد سے جلد این ایف سی کے معاملہ پر پیشرفت کی جائے، ہم ایوان کو اعتماد میں لے کر فیصلے کریں گے، پارلیمان سے مشورہ کریں گے اور رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔

شیئر: