Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہید ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں ،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ۔۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے رواں سال یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چھ ستمبر کو وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائنٹ ہونگے ٗ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ٗہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھا جائے گا۔افواجِ پاکستان کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کیلئے ہر چھاؤنیوں میں دن کے وقت تقاریب منعقد ہو نگی ٗ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی ۔تمام ادارے اپنے اپنے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے ٗ بسوں ٗ ویگنوں ٗ ٹرکوں ٗ پرائیویٹ گاڑیوں ٗ ٹرینوں اور تمامائیر پورٹس پر شہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی ٗ شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے۔ منگل کو 6ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے سلسلے میں آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس دور ان ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزارت اطلاعات کے ہم آہنگ سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو پلان سے آگاہ کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘ کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گاٗ رواں سال یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائنٹ ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ شرکاء کو شہیدوں کی لسٹ اور ایڈریس مہیاء کیے گئے اور اس سلسلے میں مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی اور یہ براہِ راست نشر کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ٗہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا ٗوطن کی حفاظت اور بقاء کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بسوں، ویگنوں ٗ ٹرکوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پرشہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ریلوے انتظامیہ ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر شہدا کی تصاویر آویزاں کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ تمام ائیر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ افواجِ پاکستان کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کیلئے ہر چھاؤنیوں میں دن کے وقت تقاریب منعقد ہو نگی ٗ۔ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی انہوںنے کہاکہ تمام ادارے اپنے اپنے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ چیمبر آف کامرس ٗانجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے اور تمام شرکاء کا بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا ۔انہوںنے کہاکہ شہید ہمارے اصل ہیروہیں انہوںنے کہا کہ شہیدوں کو سلام ۔ہمیں پیار ہے پاکستان سے ۔
 

شیئر: