Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں کمپیوٹر کی پیشگوئی پر ہیضے کے مرض ’پر کنٹرول پا لیا گیا

صنعا   .... یمن میں ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے ہیضہ کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال ایک ہفتے کے دوران ہیضے کے 50 ہزار کیسز کے مقابلے میں امسال ڈھائی ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے کسی مخصوص علاقے میں ہونے والی بارش کے ذریعے امدادی کارکن ہیضے کی وبا پھیلنے کے خدشات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر برطانوی امدادی ادارے نے بنایا ہے۔ ادارے کی مشیر پروفیسر شارلٹ واٹس کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی مدد سے امدادی کارکن وبا پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں افراد ہیضے کی وجہ سے مر جاتے ہیں اور اس سسٹم کی مدد سے شرحِ اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: