Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر کے ا سٹوڈیوزیادیں وابستہ ہیں،کرینہ کپور

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ آر کے اسٹوڈیوز سے ہماری کئی یادیں وابستہ ہیں اور یہ ہمیشہ ہمارے دل کے قریب رہے گا۔اپنے خاندان کے نام سے منسوب تاریخی فلم اسٹوڈیوز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ اسٹوڈیوز ان کے پردادا پرتھوی راج کپور نے بنایا تھا اور یہاں کئی تاریخی فلمیں تیار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹوڈیو زکی فروخت کے حوالے سے خاندان کے بڑوں میں مذاکرات جاری ہیں اور وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل کرینہ کپور خان کے چچا رشی کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ کچھ وجوہ کی بنا پر ان کا خاندان آر کے اسٹوڈیوز فروخت کرنا چاہتا ہے۔
 

شیئر: