Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5سعودی خواتین سی پی ایل میں کام کی مجاز ہوگئیں

ریاض .....سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے انکشاف کیا ہے کہ 5سعودی خواتین نے ملکی قوانین کے مطابق پائلٹ لائسنس حاصل کرلئے۔ اب وہ سی پی ایل میں کام کی مجاز ہوگئیں۔ 4خواتین نے نجی اور تجارتی کمپنیوں پی پی ایل میں کام کی مجاز ہونگی۔ انہوں نے کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کیا ہے۔ ایک سعودی خاتون نے نجی پائلٹ لائسنس حاصل کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ 28سالہ یاسمین المیمنی پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے اردن سے نجی پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا ۔ امریکہ میں 300گھنٹے کی ٹریننگ مکمل کی اور کمرشل پائلٹ کا لائسنس لے لیا۔ المیمنی کا کہناہے کہ انہوں نے 2013ءمیں امریکی لائسنس کو سعودی لائسنس سے تبدیل کرلیا تھا۔ البتہ کسی بھی سعودی یا خلیجی فضائی کمپنی نے مجھے ملازمت نہیں دی۔ اب مجھے خلیجی کمپنیوں نے ملازمت کی پیشکش کی ہے تاہم اب میں سعودی فضائی کمپنیوں سے تقرری کی آرزو مند ہوں۔

شیئر: