Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافتی صنعت کو غلاظت سے پاک کردوں گا، فیاض چوہان

پنجاب کمپلیکس میںپاکستانی موسیقار مجاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی جس میں بڑے گلوکاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔ موسیقار مجاہد حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت اور” پلاک“ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعزازی چیک دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی فنکاریوں نے ملک کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو بھی راہ راست پر لے آئیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے پنجابی کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو راہ راست پہ لے آو¿ں گا، ایک ماہ میں ثقافت کی صنعت کو ہر غلاظت سے پاک کردوں گا۔
 

شیئر: