Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ گورنری میں الظاھر ڈائریکٹوریٹ آزاد کرالیاگیا،22جنگجوہلاک

یمن.... یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ کے شمال مغربی ڈائریکٹوریٹ الظاھریہ کو باغیوں سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔ الظاھریہ ڈائریکٹوریٹ میں یمنی فوج کی باغیوں کے خلاف وسیع فوجی کارروائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا اورکم ازکم 22جنگجومارے گئے۔میجر جنرل عبدالکریم السدعی کی زیر قیادت یمن کے العروبہ بریگیڈ کے ایک عسکری ذریعے کا کہنا تھا کہ الظاھریہ میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے تازہ آپریشن میں صعدہ میں الکحلا، نقیل بن حارث، المجرن، طیبان ، جزاع، الخلبہ اور قمامہ کے مقامات کو بھی باغیوں سے چھڑا لیاہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے حجہ گورنری اور رازح ڈائریکٹوریٹ میں بھی باغیوں کو پسپا کر دیا ۔ ان دونوں مقامات پر بھی حوثی شدت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

شیئر: