Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ انٹرنیٹ مارکیٹنگ کورس کرانے پر 4افراد گرفتار

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیم نے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ مارکیٹنگ کا شارٹ کورس کرانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کورس کرنے والی 20 لڑکیوں نے تقریبا 2 لاکھ ریال فیس کی مد میں دیئے تھے ۔ سبق نیوز نے وزارت تجارت کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریاض میں کیونیٹ کمپنی کے زیر اہتمام انٹرنیٹ پر مارکیٹنگ کورس کرائے جارہے تھے ۔مملکت میں مذکورہ کمپنی کی سرگرمیوں پر وزارت تجارت نے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔وزارت تجارت نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ بیان میں مزید کہا ہے کہ اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد کرنا بھی مملکت میں ممنوع ہیں جن کے ذریعے فراڈ کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ 

شیئر: