Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ، پولیس

مکہ مکرمہ .... حج سیزن کے دوران پولیس نے مختلف الزامات کے تحت 10 ہزار 380 افراد کو گرفتار کیا ۔ ریجنل پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے آغاز سے 15 ذوالحجہ تک مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سے مختلف الزامات کے تحت 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ریجنل پولیس کی سربراہی بریگیڈیئر ڈاکٹر فہد العصیمی کررہے تھے ۔ پولیس کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حج سیزن کے آغاز 20 ذوالقعدہ سے 15ذوالحجہ تک 458 کرمنل کیسسز کا اندراج کیا جبکہ 2 ہزار 326 قانون کو مطلوب اور مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا ۔ 195 گداکروں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے سپرد کیا گیا جبکہ 1414 موٹرسائیکل کو پولیس یارڈ میں جمع کرایا گیا جو غیر قانونی طورپر مشاعر مقدسہ میں استعمال کی جارہی تھیں۔ 

شیئر: