Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاک پٹ میں بیٹھنا خوشی کا بڑا لمحہ تھا،حمزہ عباسی

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ فلم ”پرواز ہے جنون کی “ کی شوٹنگ کے دوران مجھے ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر کے کاک پٹ میں بیٹھنے کا موقع ملا اور یہ میرے لئے خوشی کا ایک بڑا لمحہ تھا۔ مجھے یہ سوچ کر بے حد مسرت ہو رہی تھی کہ آج میں اس جہاز میں بیٹھا ہوں جہاں برسوں محنت کرنے کے بعد بیٹھنا نصیب ہوتا ہے۔پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ کے لئے میں جہاز کے کاک پٹ میں سین ریکارڈ کروا کے فارغ ہوا تو وہاں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جن کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت ملی جبکہ ہمیں دس سال تربیت مکمل کرنے کے بعد جہازاڑانے کی اجازت ملتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرا بنیادی تعلق اسلام آباد کے قریب بارہ کہو کے علاقے سے ہے ۔میری والدہ مجھے سی ایس ایس کروا کے پولیس میں بھیجنے کی خواہشمند تھیں ۔ ان کی خواہش کا میں نے احترام بھی کیا مگر بعد میں پولیس کی نوکری چھوڑ کر شوبز کی دنیا میں آگیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے حکومت میں وزارت کی پیشکش ہوتی تومیں کشمیر کمیٹی کی وزارت لینا پسند کرتا کیونکہ مجھے کشمیریوں کے ساتھ بڑی محبت ہے۔ اسی لئے میرا خیال ہے کہ میں کشمیر کمیٹی میں زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا تھا۔
 
 

شیئر: