Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسدعمر نے چاروں وزرائے اعلی کو خط میں کیا لکھا؟

اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو خط لکھا گیا ۔خط کے متن کے مطابق نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے۔ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت 5 سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ضروری ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ قانونی طور پر این ایف سی ایوارڈ کے ممبر ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان جی ایچ کیو کی تقریب میں مہمان خصوصی

شیئر: