Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،امریکہ تعلقات میں جمی برف پگھل گئی

اسلام آباد... امریکہ نے افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔ پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغانستان میں امن کے قیام کےلئے کر دارادا کر نے کےلئے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاک امر یکہ تعلقات میں جمی برف پگھل گئی۔دوطرفہ تعلقات ری سیٹ کر نے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھنے کےلئے مذاکرات کا اگلا راونڈ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی و عسکری قیادت موجودگی واضح پیغام ہے کہ ہم سب ا یک ہیں ¾ ڈومور کا مطالبہ نہیں ہوا ۔ واضح کیا اگر تعلق آگے بڑھانا ہے تو بنیاد سچائی پر ہونی چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے کو سننا ہو گا۔جب تک ایک دوسرے کے تحفظات سامنے نہیں رکھیں گے، پیش رفت نہیں ہوپائے گی۔ پومپیو کے ساتھ 300 ملین ڈالرز روکنے پر بات نہیں ہوئی۔¾ امریکہ ہمارا رشتہ لینے دینے کا نہیں ہم خودار قوم ہیں۔پاکستان کا مفاد سب کو عزیز اور مقدم ہے۔پر امید ہوں ¾ پاک امریکہ تعلقات کامیابی کے ساتھ جاری رہیں گے۔ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے کس کو فائدہ ہورہاہے ؟ امریکہ کو اپنی تشویش اور توقعات سے آگاہ کیا ہے۔اگرمشرقی سرحد پرچھیڑچھاڑ جاری رہے گی توہماری توجہ بٹی رہے گی۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ¾ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان کےلئے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زادہ ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وفد کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔ دوطرفہ تعلقات ¾ افغانستان سمیت خطے کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 40 منٹ تک جاری رہے۔بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات مثبت رہی۔پاک امریکہ مذاکرات میں ماحول یکسر بدلا ہوا تھا۔پاکستان نے حقیقت پسندانہ موقف امریکہ کے سامنے رکھا ۔
 

شیئر: