Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس کے قریئے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت ہے، عرب لیگ

قاہرہ .... عرب لیگ نے مشرقی القدس کے” الخان الاحمر“ قریئے کے انہدام اور اسے خالی کرنے سے متعلق اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کردی۔ معاون سیکریٹری جنرل برائے فلسطین سعید ابو علی نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کا فیصلہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلا ف ورزی ہے۔ یہ فلسطینی عوام کے حقوق پر ایک اور حملہ اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں میں مضمر عالمی عزم کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ مشرقی القدس سمیت غرب اردن کا پورا علاقہ مقبوضات کے دائرے میں آ تا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قابض حکام کا مقصد فلسطینیوں کے مکمل جبری انخلاءکے ذریعے زون جی کو یہودی رنگ میں رنگنا ہے۔ 

شیئر: