پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام ہمایوں سعید سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں جہاں ان کی عمرپر کئی تبصرے سامنے آرہے ہیں ۔اس پر ہمایوں سعید نے کہاہے کہ دنیا میں اداکار 60 سال کے ہونے کے باوجود فلموں میں مرکزی کردار اداکررہے ہیں ۔میں تو ان کے آگے ابھی بچہ ہوں۔ شاہ رخ خان بھی مجھ سے 10 سال بڑے ہوں گے۔ہمایوں سعید نے نئی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی ٹو“ میں اہم کردار ادا کیاہے۔اس فلم نے بھی اچھا بزنس کیاہے۔