Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#وی_لو_پاکستان

آج 6ستمبر ہے۔ پورے پاکستان میں شہیدوں اور غازیوں کا دن شایان شان طریقے اور عقیدت و احترام کے جذبے سے منایا جارہاہے۔
اس موقع پر صارفین نے جو ٹویٹ کئے وہ کچھ اس طرح کے ہیں۔
عبدالحفیظ لکھتے ہیں:ہمیں خوشی ہے کہ شہیدو ںکو ہم یاد رکھتے ہیں۔ انکی تصاویر ہر جگہ لگی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ پاکستانی ہونے پر ہمیں فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو قائم و دائم رکھے۔ 
مریم شیخ ٹویٹ کرتی ہیں:ہم اپنے ملک کے شہیدوں کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جنگ لڑی۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
عثمان زاہد لکھتے ہیں: پاکستان ریلوے نے بھی اس موقع پر شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں بینرز لگائے ہیں۔
اقراءکہتی ہیں: مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ اس مٹی کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر چیلنج سے نمٹنے کی طاقت اور حوصلہ دے۔ پاکستان ہمیشہ پھلے پھولے۔
فیصل ناز کہتے ہیں : دوسرے شہروںکی طرح اسلام آباد بھی شہیدوں اور غازیوں کی تصاویر سے سجا ہوا ہے۔ ہم انکی شہادت کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں۔ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔
اویس کلیم کہتے ہیں : ”پاک فوج باکمال لوگ “۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں