Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک بیرل تیل کی قیمت 70تا 80ڈالر کیسے؟

لندن ...تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب فی الوقت ایک بیرل پٹرول کی قیمت 70تا 80ریال حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ سعودی عرب پوری دنیا میں خام تیل برآمد کرنے والاسب سے بڑا ملک ہے۔ تیل کی طلب و رسد اور نرخوں میں توازن پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ذرائع نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ آرامکو کے حصص مارکیٹ میں لانے کا پروگرام معلق کرنے کے باوجود سعودی عرب تیل کے نرخ حتی الامکان زیادہ سے زیادہ رکھنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب کو اقتصادی منصوبوں کیلئے بجٹ درکار ہے۔
 

شیئر: