Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سلام_شہداء_پاکستان

پاکستان بھر میں یوم دفاع کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور افواج پاکستان کی جانب سے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہتے ہوئے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
علی فراز نے کہا : الحمد للہ پاکستان کا دفاع دنیا کے مضبوط دفاع میں سے ایک ہے اور یہ ہماری پاکستان آرمی کی وجہ سے ہے۔ ہم 6 ستمبر کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں تاکہ 1965 کی جنگ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کو یاد کر سکیں۔
ملک دانیال اعوان نے ٹویٹ کیا : ہم ان تمام سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان ملک میں امن کے لئے قربان کر دی۔
عبدالجبار خان نے لکھا : یہ مسلمانوں کی چودہ سو سال کی تاریخ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی قوم کے لئے قربانیاں دیں اور یہی قربانیاں قوم کی بقاء کی ضامن ہوتی ہیں۔
مسعود خان نے کہا : ہر سال چھ ستمبر کو یہ قوم اپنے ان شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی جنہوں نے وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع بلاخوف و خطر کیا اور دشمن کو بحری ، بری اور فضائی محاذ پر چاروں شانے چت کر دیا۔
حمید اللہ شاہین نے لکھا : شہید کا خون کبھی خشک نہیں ہوتا۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ہم اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انجینئر فاروق اکبر نے کہا : ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور ہم تمام شہداء کو اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پیاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
آمنہ ایمان نے ٹویٹ کیا : پاکستانی افواج نے 1965 کی جنگ میں ہندوستان کا پاکستان کو ہرانے کا خواب چکنا چور کردیا اور اگر ہندوستان مستقبل میں کبھی ایسی کوشش کرے گا تب بھی اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں