Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: 3500تارکین کی جگہ شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا

دبئی: دبئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سو دنوں میں 4مختلف شعبوں میں 3500غیرملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ وزارت ہیومن ریسورسز نے مختلف ریاستوں کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیومن ریسورسز کی وزارت نے دبئی سمیت دیگر ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سو دنوں کے اندر سیاحت، بینکنگ، انشورنس اور ریٹیل سیلز کے شعبوں میں 3500تارکین کی جگہ اماراتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
معاہدے کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں ایک ہزار مقامی نوجوانوں کے لئے اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ انشورنس کے شعبے میں 500غیر ملکیوں کی جگہ اماراتی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ سیاحت اور ریٹیل کے شعبے میں دو ہزار غیر ملکیوں کو فارغ کرکے ان کی جگہ مقامی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ فیصلے کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک سو دن کے اندر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: