ترقی کا دھارا کامیابیاں اور وژن
سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ “ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) کی رپورٹ سعودی عرب میں اقتصادی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کا باعث بنی۔ یہ توقع کے عین مطابق ہے۔ رپورٹ نے سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگی کے پہلو نمایاں طور پر پیش کئے۔ ساما سعودی وژن پرعملد رآمد میں مدد کرنے والے اداروں میں سرفہرست ہے۔ ساما سعودی وژن 2030 کے نفاذ کے وسائل فراہم کرنے والے اداروں میں پیش پیش ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رپورٹ ملنے پر ساما کو سراہا ۔ انہوں نے خاص طورپر وژن 2030کے پروگراموں کے نفاذ میں تعاون دینے پر ساما کی تعریف کی۔ یہ رپورٹ بہت ساری مثبت علامتوں کا مجموعہ ہے۔ مثال کے طور پر اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ توازنِ ادائیگی بجٹ میں 57ارب ریال سے زیاد ہ کی بچت ریکارڈ کی گئی ہے۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ یہ کامیابی ایسے عالم میں سامنے آئی ہے جبکہ قومی معیشت میں جمود دیکھا گیا ہے۔ یہ شرح نمو بہت اچھی ہے۔ اس سے سعودی وژن2030کے اہداف کی تکمیل کی جہت میں صحیح سفر کی عکاسی ہورہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭