Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ڈونیٹ فار ڈیمز

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ کے اعلان کے بعد بے شمار لوگوں نے رقم دینا شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر بے شمار ٹوئٹس کئے گئے۔
عائشہ خان لکھتی ہیں:چیف جسٹس آف پاکستان اور عمران خان نے صرف ایک ہزار ڈالر مانگے ہیں۔ میں 100ٹریلین زمبابوے ڈالر کا عطیہ دونگی۔
یسریٰ ارمانی کا ٹویٹ ہے: ایک بیرون ملک پاکستانی نے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
مبشر محمود کہتے ہیں: پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 150ملین ہے۔ اگر یہ لوگ ہر ماہ 50روپے کا عطیہ دیں تو 7بلین روپے جمع ہوتے ہیں یعنی ایک سال میں 84بلین روپے۔
سلیم رحمن کہتے ہیں :میں آئندہ ماہ اپنی پوری تنخواہ ڈیمز کی تعمیر میں دونگا۔
سیدہ نین عابدی کہتی ہیں: ان شاءاللہ میں اور میرے شوہر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اپنا عطیہ بھجیں گے۔ہم سب کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے آگے آنا چاہئے۔
خضر اعوان لکھتے ہیں: پانی کے وسائل کی قلت کی وجہ سے ڈیم کی تعمیر ضروری ہے تاکہ تباہ کن صورتحال سے بچا جاسکے۔
نائیلہ اقبال کہتی ہیں: عمران خان کی اپیل سے ثابت ہوگیا کہ وہ آنے والی نسلو ںکے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ آنے والے انتخابات کے بارے میں نہیں۔
سعد لکھتے ہیں : بیرون ملک پاکستانیوں نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات دینا شروع کردیئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان پر لوگ کتنا بھرسہ کرتے ہیں۔ اپنے ملک سے عوام کتنی محبت کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے لیڈر کی ضرورت تھی جس پر ہم اعتماد کرسکیں اور وہ ہمیں مل گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں