Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق عبداللہ کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی

سری نگر۔۔۔۔نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دھمکی دی کہ جموں و کشمیر کوحاصل خصوصی حیثیت پر حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ان کی پارٹی بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ آئندہ اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کریگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس انتخابات لڑنے سے دور نہیں بھاگے گی لیکن پہلے انصاف چاہئے۔فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم مودی کو ’’ہٹلر‘‘سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مودی نے 15اگست کو لال قلعہ سے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ یہاں انتخابات کرانا چاہتے ہیں اور دوسری جانب دفعہ 35اے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں لوگوں سے کیسے ووٹ طلب کریں؟ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے بانی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے بیان پر جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ’’جموں و کشمیر کیلئے الگ آئین کی تشکیل غلطی تھی‘‘پر کہا کہ اگر ریاست کے آئین دفعہ 35اے اور دفعہ 370غلط ہیں تو ریاست کا ہندوستان سے الحاق بھی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان پارٹی رہنماؤں کے مشورے پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی حکومت کی قلعی کھل گئی،لکھنؤ ڈیولپمنٹ میں بدعنوانی کا ماحول

شیئر: