Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین جج مقرر کرنے کا مطالبہ

ریاض ... قانونی مشیر اوراسلامیات کے اسکالر فواز الادھم نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی خواتین کو مقامی عدالتوں میں جج کے منصب پر فائز کیا جائے۔ و ہ اسکی اہل ہیں۔ عدالتوں میں زنانہ ادارے کھولے جائیں جہاں خواتین جج تجارت سے منسلک خواتین کے تنازعات نمٹائیں۔ علاوہ ازیں خواتین سے تعلق رکھنے والے ٹریفک مسائل اورسماجی نگہداشت کے مقدمات کے فیصلے کریں۔ انہوں نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ خواتین کے جج بننے کی حرمت پر علمائے شریعت متفق نہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ فتویٰ مکان، زمان، حالات اور افراد کے تناظرمیں تبدیل ہوتا ہے۔ 
 

شیئر: